اردو

ایکسیڈنٹ اینڈ ایمرجنسی

A&E کے اہم شعبےایسے مریضوں کی تشخیص اور ان کا علاج کرتے ہیں جن کو سنگین چوٹ یا بیماری لاحق ہوتی ہے۔ عام طور پر، آپ کو ہنگامی حالات کے لئے A&E سے رجوع کرنا چاہئے، یا 999 پر کال کرنا چاہئے، جیسے:

  • ہوش و حواس سے بیگانہ ہوجانا
  • ایسا درد جس میں عام مسکّن دواؤں سے افاقہ نہیں ہوتا ہے
  • انتہائی متردّد کن صورتحال
  • سینے میں مستقل، شدید درد
  • سانس لینے کی دشواریاں

اگر آپ زخمی ہیں یا شدید بیمار ہیں ، تو آپ کو A&E کے شعبے میں جانا چاہئے، یا آپ کو لے جایا جانا چاہئے۔ اگر ایمبولنس درکار ہے تو آپ انگلینڈ میں ہنگامی فون نمبر، 999 پر کال کرسکتے ہیں۔ آپ 112 کا بھی استعمال کرسکتے، جو یوروپی یونین میں اس کے مساوی ہے۔

A&E کے اہم شعبے سال کے 356 دن رسائی فراہم کرتے ہیں اور معمول کے مطابق روزانہ 24 گھنٹے کھلے رہتے ہیں۔ آگاہ رہیں کہ تمام ہسپتالوں میں A&E کا شعبہ نہیں ہوتا ہے۔

A&E کے شعبے میں آپ کے پہنچنے پر، ڈاکٹر یا نرس آپ کی کیفیت کی تشخیص کریں گے اور آئندہ کی کارروائی کا فیصلہ کریں گے۔ ہوسکتا ہے کہ دیکھے جانے سے قبل آپ کو تھوڑی دیر تک انتظار کرنا پڑے لیکن A&E کی خدمات کے لئے ایک نافذ العمل معیار موجود ہے، جہاں A&E میں آنے والے 98 فیصد لوگوں کو ان کی آمد سے چار گھنٹوں کے اندر انہیں دیکھا جانا چاہئے، ان کی تشخیص اور علاج ہونا چاہئے، تاکہ یہ یقینی بنانے میں مدد ملے کہ آپ کو بروقت علاج موصول ہوتا ہے۔

نیشنل ہیلتھ سروس برائے امراض دندان

یکم اپریل 2006 کو، معاوضہ عائد کرنے کے پرانے، پیچیدہ نظام کے بجائے تین آسان، معیاری قیمت والے بینڈز لاگو کردیئے گئے تھے۔ اس سے یہ معلوم کرنا آسان تر ہوجاتا ہے کہ آپ کو کس قدر ادائیگی کرنی ہوگی اور یہ یقینی بنانے میں مدد ملتی ہےکہ آپ کے اوپر عائد کیا جانے والا معاوضہ NHS کے معالجے کے لئے ہی ہے (نہ کہ نجی نگہداشت کے لئے)۔

پیچیدہ قسم کے علاج کے لئے زیادہ سے زیادہ معاوضہ £198 * ہے۔

زیادہ تر علاجوں پر £16.50* یا £45.60* کی لاگت آتی ہے۔

* یہ معاوضے یکم اپریل 2009 سے لاگو ہیں۔

اس کے بعد بھی اگر آپ استثناء کے اصولوں پر پورا اترتے ہیں تو آپ کو NHS کا معالجہ دندان مفت موصول ہوگا۔ مزید معلومات کے لئے' اخراجات صحت میں تعاون' والا ہمارا حصہ ملاحظہ کریں۔

مقامی خدمات تک بہتر رسائی

آپ کا پرائمری کیئر ٹرسٹ (PCT) اب NHS کی مقامی دندانی خدمات کا ذمہ دار ہے۔ یہ:

  • ایسی رقم رکھتا ہے جو لازمی طور سے مقامی دندانی خدمات کے لئے استعمال ہونی چاہئے،
  • ایسی خدمات کے لئے NHS کے معالجین دندان سے معاہدے کرتا ہے جس سے مقامی ضروریات کی بہترین تکمیل ہوتی ہے،
  • اگر نئی پریکٹسز تشکیل دی جاتی ہیں تو ان پر اثر و رسوخ ڈال سکتا ہے، اور
  • آپ کے علاقے میں فوری اور اضافی اوقات میں نگہداشت کا ذمہ دار ہے۔

اگر کوئی معالج دندان چلا جاتا ہے، پریکٹس بند کردیتا ہے یا NHS کے معالجہ دندان کی جو مقدار وہ فراہم کرتا یا کرتی ہے اس میں کمی کردیتا ہے تو، یہ خدمت فراہم کرنے کے لئے دستیاب رقم مقامی معاشرے کے لئے کے معالجہ دندان میں از سر نو سرمایہ کاری کے لئے بدستور آپ کے PCT کے پاس رہتی ہے۔

NHS کے ہسپتال

NHS کی ہسپتال والی خدمات اکیوٹ ٹرسٹوں کی ماتحتی اور نگرانی میں چلتے ہیں، جو یہ یقینی بناتا ہے کہ ہسپتال اعلی معیار کی نگہداشت صحت فراہم کرتے ہیں، اور وہ اپنی رقم مناسب طریقے سے خرچ کرتے ہیں۔ وہ اس حکمت عملی کے بارے میں بھی فیصلہ کرتے ہیں کہ ہسپتالوں کو کس طرح سے فروغ دیاجائے، تاکہ خدمات بہتر ہوسکیں۔

NHS کے معالجین چشم

معالج چشم ایک عام اصطلاح ہے جو بصارت پیمائی کے ماہر اور دوا تیار کرنے والے معالجین چشم دونوں ہی کو محیط ہے۔

بصارت پیمائی کا ماہر آپ کی بینائی اور آنکھوں کی صحت کا معیار معلوم کرنے کے لئے آپ کی بصارت کی جانچ پڑتال کرتا ہے۔ وہ آنکھ کے مرض کی ایسی علامات تلاش کرتے ہیں جس کا علاج کسی ڈاکٹر یا آنکھ کے سرجن سے کروانے کی ضرورت ہوتی ہے اور وہ چشمے یا محّدب عدسے کی تشخیص کرتا اور لگاتا ہے۔

NHS کے فارمسٹس / کیمسٹس

فارمسٹس (کیمسٹس) علم الادویہ میں اور اپنے کام کرنے کے طریقے میں ماہر ہوتے ہیں۔ وہ آپ کی مقامی فارمیسی کے توسط سے مریضوں کو معیاری نگہداشت صحت فراہم کرنے میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔

وہ آپ کے نسخے والی دوائیں تیار کرتے ہیں، صحت کے خصوصی امور سے وابستہ کئی طرح کی خدمات فراہم کرتے ہیں اور صحتمندانہ طرز زندگی اور چھوٹی موٹی بیماری کے بارے میں مشورہ دے سکتے ہیں۔

کھلنے کے اوقات اور فارماسسٹوں کے ذریعہ فراہم کرائی جانے والی خدمات کے بارے میں مزید معلومات اکثر پوچھے گئے سوالات میں دیکھیں۔

NHS کی سماجی نگہداشت کی خدمات

سماجی نگہداشت کی خدمات عام طور پر مقامی کونسلوں کے ذریعہ، کبھی کبھی NHS کے مقامی فراہم کنندگان اور تنظیموں کے اشتراک سے چلتی ہیں۔ بہت ساری کونسلز اکثر و بیشتر سماجی نگہداشت کی خدمات چلانے کے لئے ساتھ مل کر کام کرتی ہیں۔

کمیشن فار سوشل کیئر انسپکشن

کمی شن فار سوشل کیئر انسپکشن انگلینڈ میں سماجی نگہداشت کا واحد معائنہ کار ہے، جو سماجی نگہداشت کے تمام فراہم کنندگان کے انتظام و انصرام اور معائنے کا ذمہ دار ہے۔

NHS کے واک- اِن سنٹرز

NHS کے واک اِن سنٹرز (WiCs)، جو پہلی بار 2000 میں کھلے تھے، NHS کی کئی ایک خدمات تک سہولت بخش رسائی فراہم کرتے ہیں۔ انگلینڈ میں NHS کے قریب 93 WiCs دستیاب ہیں، جو چھوٹی موٹی بیماریوں اور زخموں بشمول تعدی اور سرخ دانے، ٹوٹ پھوٹ اور چیڑ پھاڑ، ہنگامی امتناع حمل اور مشورہ، پیٹ کی گڑبڑی، کٹ جانے اور خراش آجانے، یا جل جانے اور اس سے ہونے والی تکلیفوں کا علاج کرتا ہے۔

NHS کے WiCs طویل مدتی عوارض یا فوری طور پر جان لیوا پریشانیوں کا علاج کرنے کے لئے نہیں بنائے جاتے ہیں۔ آپ اپنے مقامی NHS کے WiCs کے بارے میں چوز سروسز کی سہولت کا استعمال کرتے ہوئے چوائسز پر تلاش کرسکتے ہیں۔

NHS کے GP’s / ڈاکٹرز

آپ کے مقامی ڈاکٹر کی سرجری یا GP پریکٹس کئی ایک طرح کی کنبہ جاتی صحت کی خدمات فراہم کرتی ہے۔ اگر آپ کی کیفیت فوری طلب نہیں ہے تو، آپ کسی ڈاکٹر سے دو کاروباری دنوں کے اندر اندر یا صحت سےمتعلق کسی پیشہ ور فرد جیسے نرس سے ایک کاروباری دن کے اندر اندر دکھانے کی توقع کرسکتے ہیں۔ اپنے وقت ملاقات کا پابند رہنا، یا اگر آپ کو اسے منسوخ کرنا یا تبدیل کرنا ہو تو سرجری کو مطلع کردینا ضروری ہے۔

پوچھے جانے والے سوالات

یہ صفحہ ہر فرد کو اپنے ڈاکٹر یا صحت سے متعلق پیشہ ور فرد کے ساتھ اپنی طے شدہ ملاقات سے بہترین استفادہ کرنے میں مدد کی خاطر محکمۂ صحت کی جانب سے تیار کیا گیا ہے۔ یہ آپ کے وقت ملاقات کے دوران پوچھے جانے والے بنیادی سوالات کے ضمن میں ایک ہدایت نامہ ہے۔ اس کو پوری طرح سے بغور پڑھیں تاکہ اپنے ڈاکٹر کے پاس اپنے وقت کا زیادہ بہترین استعمال کرسکیں۔

مزید کسی جانچ پڑتال کے بارے میں، جیسے خون کی جانچ، اسکینز اور علی ہذا القیاس

  • یہ جانچ پڑتال کس چیز کے لئے ہیں؟
  • مجھے نتائج کس طرح اور کیسے ملیں گے؟
  • اگر مجھے نتائج نہیں ملتے ہیں تو میں کس سے رابطہ کروں؟
    اس بابت کہ کون سا علاج، اگر کوئی ہو تو، آپ کے لئے بہترین ہے
  • کیا میری کیفیت کا علاج کرنے کے دوسرے بھی طریقے ہیں؟
  • آپ کس چیز کی تجویز پیش کرتے ہیں؟
  • کیا اس کے کوئی ضمنی اثرات یا خطرات ہیں؟
  • میرا علاج کتنے عرصے تک چلےگا؟
  • مجھے کیسے معلوم ہوگا کہ آیا علاج سے فائدہ ہو رہا ہے؟
  • یہ علاج کس قدر مؤثر ہے؟
  • اگر میں کوئی علاج نہیں کرواتا ہوں تو کیا ہوگا؟
  • کیا کوئی چیز ایسی بھی ہے جو مجھے چھوڑ دینی چاہئے یا اسے کرنے سے پرہیز کرنا چاہئے؟
  • کیا کوئی ایسی بھی چیز ہے جو میں خود اپنی مدد کے لئے اختیار کرسکتا ہوں؟
    اس بابت کہ اس کے بعد کیا ہوتا ہے اور کس سے رابطہ کیا جائے
  • اس کے بعد کیا ہوتا ہے؟
  • کیا مجھے واپس آنا اور آپ کو دکھانا ہوگا؟
  • اگر صورتحال مزید خراب ہوجاتی ہے تو میں کس سے رابطہ کروں؟
  • کیا آپ کے پاس کوئی تحریری معلومات ہے؟
  • مجھے مزید معلومات، امدادی گروپ اور مزید تعاون کے بارے میں کہاں سے معلومات حاصل ہوسکتی ہے؟

کسی بھی طرح کے استفسارات یا تبصرے ای میل کے ذریعہ ذیل کے پتے پر بھیجے جاسکتے ہیں: questionstoask@dh.gsi.gov.uk