فارن سکریٹری کاایران کے بارے میں آئی اے ای اے رپورٹ پر تبصرہ (28/05/2008)

فارن سکریٹری ڈیوڈ ملی بینڈ نے ایران کے بارے میں بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کی تازہ ترین رپورٹ پر بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ

 

" آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر البرادعی نے ایران کی جوہری سر گرمیوں کے بارے میں ایک اور رپورٹ جاری کی ہے۔اس میں ایک بار پھر تصدیق کی گئی ہے کہ ایران افزودگی سے متعلق سر گر میوں کو معطل کرنے میں ناکام رہا ہے، ان شفاف اقدامات میں پیش رفت نہیں کر سکا ہے جس کامطالبہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور آئی اے ای اے عر صے سے کر رہے ہیں اور آئی اے ای اے کے ان سوالات کا جواب دینے میں بھی ناکام رہا ہے جو ایک ممکنہ فوجی توسیع کےباب میں ایک مطالعے کے بارے میں ہیں۔ڈاکٹر البرا دعی کا کہنا ہے کہ یہ "معاملہ سنگین نوعیت" کا ہے۔ایران کو فوری طور پر جواب دینے کی ضرورت ہے اور اسے اپنی گزشتہ سر گر میوں کےبارےمیں کھل کرسامنے آناچاہئیے۔اب کسی تاخیرکاکوئی جوازنہیں ہے۔یہ افزودگی سے متعلق سرگر میوں کی معطلی کی طرح عالمی اعتمادکی بحالی کے لئے بہت اہم ہے"۔

تلاش کے لئے اشارے

واپس اوپر