فارن سکریٹری کی جانب سےنئے لبنانی صدر کا خیر مقدم (27/05/2008)

فارن سکریٹری ڈیوڈ ملی بینڈ نے لبنان کے نو منتخب صدر جنرل مائیکل سلیمان کے  انتخاب کا خیر مقدم کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ

 

"جنرل سلیمان کا صدر کی حیثیت سے انتخاب لبنان کے لئے ایک اہم قدم ہے۔ ہم صدر کو بر طانوی حکومت کی جانب سے ان کے اور لبنانی عوام کے لئے مضبوط حمایت کا یقین دلاتے ہیں۔ہم لبنان کے استحکام ، سالمیت اور خودمختاری کے لئے بدستور تعاون جاری رکھیں گے اور ہمیں توقع ہے کہ صدر سلیمان قومی اتفاق رائے کی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرتے ہوئے لبنان کو اس کی موجودہ نازک صورتحال سے باہر لانے میں کامیاب رہیں گے"۔

تلاش کے لئے اشارے

واپس اوپر