بر طانیہ کا ویزا۔ پوائنٹس نظام: انگریزی زبان کے ٹیسٹ (09/06/2008)

اس سال کےشروع میں بر طانیہ کے ویزا کے لئے پوائنٹس پر مبنی نظام متعارف کیا گیا تھا اور اس کے لئے ایک شرط یہ تھی کہ اکثر کیسوں میں جہاں تارکین وطن بر طانیہ میں اپنی ہنر مندی یا اعلی ہنر مندی کی بنیاد پر داخلہ چاہتے ہوں وہ یہ مظاہرہ کر سکیں کہ انہیں انگریزی کی قابل قبول اہلیت حاصل ہے۔ اس کا ایک طریقہ یہ ہے کہ وہ انگریزی زبان کے ٹیسٹ میں کامیابی کا ثبوت فراہم کریں۔اور یہ ٹیسٹ یوکے بارڈر ایجنسی کی مانگ کے مطابق ہوں۔

 

اب ہم ان تنظیموں کو جو انگریزی زبان کے ٹیسٹ کا انتظام کرتی ہیں، دعوت دے رہے ہیں کہ وہ درجہ 2 کے لئے ( جنرل، کمپنیوں کی طرف سے ٹرانسفر، کھلاڑیوں اور کھیلوں سے متعلق دوسرے عملے اور اماموں  سے متعلق درجہ) مطلوبہ معیار کے مطابق اپنے ٹیسٹ کا تجزیہ کروالیں۔اس کا طریقہ کار آ پ کو "منظور شدہ انگریزی ٹیسٹ" میں مل جائیگا۔

 

پوائنٹس پر مبنی نظام کے درجہ 2 کے بارے میں رہنمائی کی اشاعت اس سال کے موسم خزاں میں ہوگی۔جو تنظیمیں اس دستاویز میں اپنے انگریزی ٹیسٹ کے بارے میں تفصیلات دینا چاہیں وہ ٹیسٹ کی تفصیلات4 جولائی 2008 تک بھجوادیں۔

 

تلاش کے لئے اشارے

واپس اوپر