وزارت خارجہ کے بارے میں


 

سکریٹری آف اسٹیٹ فار فارن اینڈ کامن ویلتھہ [فارن سکریٹری] ایف سی او کی کارکردگی کے لئے پارلیمنٹ کے سامنے جوابدہ ہے۔ اس کی مدد کے لئے دو منسٹر آف اسٹیٹ، تین پارلیمنٹری انڈرسکریٹری آف اسٹیٹ اور ایک مستقل انڈر سکریٹری آف اسٹیٹ [پی یو ایس] ہوتا ہے جو ڈپلومیٹک سروس کا سربراہ ہوتا ہے۔ آپ ایف سی اومنسٹرز اور پی یو ایس اور ان کی ذمہ داریوں کے بارے  میں مزید معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ ایف سی او آرگنائزیشن چارٹ میں مزید تفصیل سے تنیظمی ڈھانچا بیان کیا گیا ہے۔

 

ایف سی او ڈیپارٹمنٹل رپورٹ میں پچھلے سال میں ایف سی او کی کارکردگی اور آئندہ کے لئے اس کے منصوبے دیئے گئے ہیں۔

 

ایف سی فیکٹس اینڈ فیگرز : ایف سی او کی تنظیم کا ایک اجمالی خاکہ پیش کرتا ہے۔ فارن آفس کے اہم مقاصد، اشوز اور ترجیحات انٹرنیشنل پرائریٹیز کے سیکشن میں تفصیل سے دی گئی ہیں۔ ایف سی او کے کردار کا جائزہ لیا گیا ہے، بدلتے ہوئے بین الاقوامی ماحول میں ہماری پالیسی ترجیحات بیان کی گئی ہیں، ہماری سروس ڈلیوری کے اچھا برا ہونے پر گفتگو کی گئی ہے اور ہمارے انداز کار پر رائے مانگی گئی ہے۔

 

ایف سی او کا مقصد ایک محفوظ، منصفانہ اور خوشحال دنیا میں یونائٹیڈ کنگڈم کے مفادات کے لئے کام کرنا ہے۔ ایف سی او کے مقاصد کی مزید تفصیلات، کام اور ان کی کامیابی ناپنے کے طریقوں کے بارے میں مزید پڑھیئے۔ آپ پروموٹنگ دی یو کے کےمقصد اور دنیا بھر میں اس کے تجارتی اور دوسری مفادات کے بارے میں مزید پڑھ سکتے ہیں۔

 

حکومت کی بین الاقوامی ترجیحات پر عمل درآمد اور بہتر سرکاری خدمات کے لئے ایف سی او یو کے کے اندر بھی لوگوں اور اداروں کے ساتھہ قریبی تعاون سے کام کرنا چاہتا ہے۔ مشترکہ اہداف کے حصول کے لئے یو کے میں پارٹنرشپس اینڈ ورکس بنانے کے ہمارے طریقوں کے بارے میں پڑھیئے۔

 

ولٹن پارک فارن اینڈ کامن ویلتھہ آفس کی ایگزیکٹو ایجنسی ہے۔ انگلینڈ کے جنوبی ساحل پر واقع اپنے مرکز میں اہم بین الاقوامی پالیسی وچیلینجوں پر کانفرنسیں منعقد کرتی ہے۔ ولٹن پارک کے بارے میں مزید معلومات اور ویب سائٹ لنکس اس سیکشن میں دستیاب ہیں۔

ایف سی او سروسز بھی فارن اینڈ کامن ویلتھہ آفس کی ایک ایگزیکٹو ایجنسی ہے۔ یہ ادارہ ایف سی او کو یو کے میں اور سمندر پار مختلف نوعیت کی پروڈکٹس اور سروسز کی فراہمی کا ذمہ دار ہے جن میں آئی ٹی، کمیونیکیشنز،ٹیکنیکل اور حفاظتی سکیورٹی، اسٹیٹ اینڈ پروجیکٹ مینجمنٹ، لوجسٹکس اینڈ پرچیزنگ، مختلف زبانوں میں ترجمے، انٹرپریٹنگ اینڈ ٹریننگ، اہم شخصیات کے دورے اور اہم کانفرنسوں کا انعقاد شامل ہیں۔ ایف سی او سروسز میں تقریبا 1200  مستقل ملازمین کام کرتے ہیں جن میں بہت سے اسپشلسٹ ہیں۔ ان میں سے 100 ملازمین سمندر پار ایف سی او مشنز میں کام کرتے ہیں۔

 

فارن اینڈ کامن ویلتھہ آفس کے بارے میں ایف سی او کی بلڈنگز اینڈ ہسٹری کے بارے میں معلومات حاصل کیجئے جس میں رابطے کی تفصیلات اور ایک نقشہ، ایف سی او کا ایک ورچوئل ٹور اور دوسرے ملکوں میں کچھہ دلچسپ  ایمبیسی اور ہائی کمیشن بلڈنگز میں سے کچھہ شامل ہیں۔

 

ورکنگ فار دی ایف سی او سیکشن میں آپ کو فارن اینڈ کامن ویلتھہ آفس کے کام اور ہمارے ہاں دستیاب ملازمتوں کے بارے میں بتایا جاتا ہے۔

 

پروگرام

فارن اینڈ کامن ویلتھہ آفس بہت سے پروگرامز کی فنڈنگ اور سفارت کاری کے روایتی استعمال کی ذریعے اپنے مقاصد اور اسٹریٹیجک ترجیحات کے لیے کام کرتا ہے۔ ہر پروگرام اپنے پروجیکٹس کو سپورٹ کرنے کے لئے اپنے وسائل استعمال کرتا ہے۔ ان پروجیکٹس کے نتائج آخر کار ان اہداف میں سے کسی یا زیادہ کے حصول میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں۔ ایک انٹرفنڈ ورکنگ گروپ ہے جو دیکھتا ہے کہ یہ پروگرام فوکس، ٹریننگ اور پروجیکٹ بڈنگ جیسے اہم معاملات میں مل جل کر کام کریں۔ ان پروگرموں کی تفصیلات نیچے دی گئی ہیں۔

 

ہم یہ بھی بتاتے چلیں کہ ہیومن رائٹس پروجیکٹ فنڈ [ایچ آر پی ایف] اور انوائرنمنٹ پروٹیکشن فنڈ [ای پی ایف] بند کر دیئے گئے ہیں تاہم ان کے کئی سالوں پر پھیلے ہوئے موجودہ معاہدوں پر عمل درآمد کیا جائے گا۔

 

دی گلوبل اپرچونیٹیزفنڈ [جی او ایف] ایف سی اوکا سب سے نیا پروگرام بجٹ ہے۔ جی او ایف کا مقصد یو کے لئے اسٹریٹیجک اہمیت کے حامل شعبوں میں کام کو آگے بڑھانا ہے۔ جی او ایف پوری دنیا میں ایسے منصوبوں کو فنڈ فراہم کرنے کے لئے بنایا گیا ہے جن کا تعلق ایف سی او کی اسٹریٹیجک بین الاقوامی پالیسی ترجیحات سے ہے۔

 

جہاں مناسب ہوا ہے ایف سی او کے ڈرگز اینڈ کرائم فنڈ منصوبوں کے دوطرفہ یا کئی طرفہ پروجیکٹ ورک کی ذریعے منشیات اور جرائم سے نمٹنے کی کوشش کی گئی ہے۔

 

اووسز ٹیریٹریز ڈیپارٹمنٹ [ او ٹی ڈی] گڈ گورنمنٹ پروگرام بجٹ کی سالانہ تقسیم کا ذمہ دار ہے۔ اس کا ہدف یونائٹیڈ گنگڈم اووسیز ٹیریٹریز میں سکیورٹی اور استحکام قائم رکھنا اور شفاف اور جوابدہ حکومت کو فروغ دینا ہے۔ 3 ملین پونڈ سے اووسیز ٹیریٹریز انوائرنمنٹ پروگرام [اوٹی ای پی] بنایا گیا ہے۔ یہ ڈیپارٹمنٹ آف انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ اور فارن اینڈ کامن ویلتھہ آفس کا مشترکہ پروگرام ہے اور اس کا مقصد یو کے اووسیزٹیریٹریز میں عمومی طور پر انوائرنمنٹل مینجمنٹ اور خاص طور پر انوائرنمنٹ چارٹرز کا نفاذ ہے ایف سے او اسکالرشپس اینڈ فیلوشپس ایسے افراد کی یو کے میں اسٹیڈی کی حصول افزائی کرتی ہیں جن میں کل کے لیڈر رائے ساز اور فیصلہ ساز بننے کی صلاحیت نظر آتی ہے۔ اس پروگرام میں شیوننگ اسکالرشپس اور فیلو شیس، مارشل اسکالر شپس اور امریکہ کے شہریوں کے لئے اٹلانٹک فیلوشپس شامل ہیں اور یہ کامن ویلتھہ اسکالرشپس اینڈ فیلو شیپس پلان [سی ایس ایف پی] میں بھی وسائل شامل کرتاہے۔

 

ایف سی او کا پبلک ڈپلومیسی چیلنج فنڈ 2003ء شروع کیا گیا تھا۔ اس کا مقصد بیرون ملک مشنز میں مقامی پبلک ڈپلومیسی مقاصد اور اسٹریٹیجک ترجیحات میں مدد دینے کے لئے نئی نئی غیر روایتی پبلک ڈپلومیسی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ یہ ایک جدید تخلیقی اور رنگا رنگ یو کے پیش کرنے کے لئے ایک اہم سفارتی طریقہ ہے۔

 

2001ء میں گلوبل کنفلکٹ پری وینشن پولز بنایا گیا۔ اس سے پہلے مختلف ڈیپارٹمنٹ کے ذریعے گورنمنٹ کی تنازعات روکنے کی سرگرمیوں کے انداز فکر اور موثر ہونے کے جائزے لئے جاتے رہے تھے۔ پول میں ایف سی او [ایم او ڈی] میں جمع معلومات مہارت اور وسائل یکجا ہوگئے ہیں۔ پول کے بجٹ میں ٹریزری سے ملنے والے فنڈز سے بھی مدد ملتی ہے۔

 

 

 


ہمارے فرائض

ان صفحات میں آپکوہمارے اہم فرائض کے بارے میں معلومات ملیں گی جن میں غیرممالک میں بر طانوی شہریوںکی مدد  سے لے کر بر طانوی کاروباراور تجارت کا فروغ اورعالمی سطح پر بر طانیہ کی ساکھ اوروقار کو قائم رکھنا شامل ہیں

مزید

ہمارے محکمے کی ساخت

david miliband at an open meeting

وزارت خارجہ کی تنظیم اور اسکی ساخت کے بارے میں معلومات

مزید

وزارت خارجہ کی سیر کیجئیے

وزارت خارجہ تک کیسے پہنچیں