معلومات کی آزادی کا قانون

 

معلومات کی آزادی کےقانون(فریڈم آف انفارمیشن ایکٹ)پر2000ءمیں  عملدر آمد شروع ہوا۔ اس سے آپ کو وزارت خارجہ و دولت مشترکہ سے اس کے پاس محفوظ معلومات حاصل کرنے کا حق حاصل ہوگیا ہے کسی بھی قومیت کا حامل کوئی بھی شخص ان معلومات تک رسائی کے لئے درخواست کر سکتا ہے جوہمارے پا س ہیں۔آپ کسی بھی دورکی معلومات ،کسی بھی مقصد کے لئےحاصل کرنے کی درخواست دے سکتے ہیں۔وزارت خارجہ کے ریکارڈمیں محفوظ تمام معلومات اس قانون کے تحت آتی ہیں۔اس میں ای میلز، ذاتی نوٹ بکس، سی سی ٹی وی فوٹیج، کاغذات کے پلندےاور رجسٹرڈکاغذات اور الیکٹرانک فائلیں شامل ہیں۔

مرکزی حکومت کے شعبوں سے لے کرلوکل اتھارٹیز تک تمام عوامی ادارےاس قانون کے تحت آتے ہیں۔یہ قانون اسکولوں اورڈاکٹروںکی سرجری پر بھی لاگو ہوتا ہے۔معلومات کی آزادی کے قانون کےتمام پہلوؤں  کےبارے میںمزید معلومات کے لئے ہماری علیحدہ ویب سائٹ

 ہے جو عنقریب شروع کردی جائیگی۔  www.fco.gov.uk/foi

 

 

اس ویب سائٹ پر آپ کو مندرجہ ذیل کے بارے میں بھی معلومات ملیں گی۔

 

اشاعتی اسکیم

 

اس سے آپکو یہ معلوم ہو سکے گاکہ وہ معلومات حاصل کرنے کا طریقہ کیا ہے جو ہم معمول کےمطابق فراہم کرتے رہے ہیں۔

 

ریلیز شدہ دستاویزات

 

اس سیکشن میںوہ مواد مو جودہے جو معلومات کی آزادی کے قانون کے تحت وزارت خارجہ نے ریلیزکیا ہے۔وہ تمام معلومات جو عوام کے مفاد میں سمجھی جائیں اس ویب سائٹ پر شائع کی جاتی ہیں۔

 

معلومات کے حصول کی درخواست

 

اگرآپ وزارت خارجہ کے پاس موجودمعلومات حاصل کر ناچاہتے ہیں،توپہلےہماری ویب سائٹ پردیکھئے ہوسکتا ہے وہ معلومات اس پر موجودہوں۔ اگر وہ معلومات وہاں موجودنہ ہوں تو اپنی درخواست اس پتےپر بھیجیں:

Information Rights Team

Information Management Group

Foreign and Commonwealth Office

Old Admiralty Building

London

SW1A 2PA

Tel: + 44 (020) 7008 0123

Email: dp-foi.img@fco.gov.uk

 

 

آپ کی درخواست تحریری ہونا چاہیئے۔اس درخواست میں:

 

درکارمعلومات کی تفصیل(ازراہ کرم اختصار سے کام لیجیئے)اور

 

اپنانام اور پتا

 

ضرور لکھیئے

 

معلومات کی آزادی '' مقصد کی پابندنہیں'' ہے یعنی ہم آپ سے یہ سوال نہیں کریں گے کہ آپ یہ معلومات کس لئے حاصل کررہے ہیں۔

  

ہم آپ کی درخواست کا جواب 20 دن(کام کے ایام) میں بھیج دینگے۔اس جواب سے آپ کو یہ معلوم ہوجائے گاکہ آپ کی مطلوبہ معلومات ہمارے پاس موجودہیں یانہیں،اگر ہیں تو وہ فراہم کی جارہی ہیں یا نہیں کی جارہی ہیں تو اس کی وجہ کیا ہے۔جومعلومات فراہم نہیں کی جاسکیں گی اس کے اس قانون سے مستثنی ہونےکے بارے میں آپ کو آگاہ کیاجائے گا۔

 

اگر آپ ہمارے جواب یافراہم کردہ معلومات سے مطمئن نہیں ہیں تو آپ ہمارے فیصلے پرداخلی نظرثانی کے لئےکہہ سکتے ہیں۔اگراس داخلی نظرثانی کے بعد بھی آپ مطمئن نہ ہوں تو آپ انفارمیشن کمشنر سے شکایت کر سکتے ہیں ۔

 

         www.informationcommissioner.gov.uk  اس کے لئے دیکھیئے