بر طانیہ کا ویزا

 بر طانیہ اپنی تاریخی ، ثقافتی اور تہذیبی روایات کے علاوہ صدیوں سے اپنے تعلیمی مراکز اوراب جدید تجارتی اور کاروباری اداروں کی وجہ سے غیر ممالک کے سیاحوں، اہل تجارت،سرمایہ کاروں اور طلبہ کے لئے کشش کا حامل رہاہے،ہرسال دنیا بھر سے لاکھوں افراد بر طانیہ آنے کے لئے ویزا کی درخواست دیتے ہیں۔ ان صفحات پرہم نے اردو میں ان معلومات کو یکجا کیاہے اوروقتافوقتا تازہ ترین معلومات اور ویزاقوانین میں تبدیلیوں سے بھی آپ کو آگاہ کرتے رہیں گے