وزارت خارجہ کاعالمی نیٹ ورک

 

یہ نیٹ ورک ہماری اثر پزیری کے لئےسب سے بڑا اثاثہ ہے۔فی الوقت ہمارے پاس:

 دارالخلافوں میں 139 دوطرفہ سفارتخانے اور ہائی کمیشن ہیں.

  دوسرے شہروں میں 101 قونصل خانے اور دیگر ذیلی مشن ہیں.

  .کثیرالجہتی اداروں جیسے اقوام متحدہ اوریورپی یونین میں10 مستقل مشن ہیں۔

 

برطانوی سفارتخانوں اور سفارتی مشنوں کی مکمل فہرست ملا حظہ کیجیئے

 

بدلتی ہوئی دنیا کے لئےایک لچک دار نیٹ ورک

 

ہمارے سفارتخانوں اورمشن کا نیٹ ورک ،ایک گلوبلائزڈدنیا کے بدلتے ہوئے تقاضوں کے لحاظ سے لچک دار رکھا گیا ہے۔

 

مثلاہم نے بھارت اور چین میں عملے کی تعداد میں اضافہ کردیا ہےجبکہ یورپی سفارتخانوں میں تعداد کم کر دی ہے کیونکہ ہم لندن اور برسلز سے براہ راست یورپی دارالحکومتوں میں کام کرسکتے ہیں۔

 

برطانوی حکومت کے لئے ایک پلیٹ فارم

 

سفارتخانوں اور مشنوں کاہماراعالمی نیٹ ورک برطانوی حکومت کےباقی شعبوں کے لئے ایک ایساپلیٹ فارم فراہم کرتا ہے جہاں سے وہ ان اہم امورکونمٹاسکتے ہیں جوآج برطانیہ پراثراندازہو رہے ہیں۔

 

مثلا اسلام  آبادمیں ہمارے ہائی کمیشن میں ہوم آفس، میٹرو پولیٹن پولیس ، ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ، وزارت دفاع، اور ڈپارٹمنٹ فارانٹرنیشنل ڈیولپمنٹ کا عملہ موجود ہو تا ہے۔

 

ہمارے عملے کی مختلف زبانوں اور سفارتکاری میں مہارت حکومت برطانیہ کےدوسرے شعبوں کےلئے اپنےغیر ملکی ہم منصبوں کے ساتھ موثرطریقے سے کام کرنے میں مفید ثابت ہوسکتی ہے۔

 

 

منشیات اورجرائم

 

برطانیہ کوبین الاقوامی طورپر منشیات اورجرائم سے لاحق خطرات سے نمٹنے کے لئے ہم برطانوی حکومت کے مختلف شعبوں اور تنظیموں کواپنے سفارتخانوں اور سفارتی مشنوں کے ذریعے تعاون فراہم کرتے ہیں۔