This snapshot, taken on
07/01/2011
, shows web content acquired for preservation by The National Archives. External links, forms and search may not work in archived websites and contact details are likely to be out of date.
 
 
The UK Government Web Archive does not use cookies but some may be left in your browser from archived websites.
ایڈوانس تلاش
image
پرائیویسی پالیسی
Last updated at 4:06 (UK time) 6 May 2008

پرائیویسی پالیسی

 

ڈیٹاپروٹیکشن ایکٹ

 

ایف سی او نجی معلومات کی پراسیسنگ اس لئےکرتاہے کہ برطانیہ اوراس کے شہریوں کےمفادات کوبین الاقوامی سطح پرفروغ دےسکے اوران کاتحفظ کرسکےاور ایک مضبوط عالمی کمیونٹی کی تشکیل میں معاونت کرسکے۔آپ کےبارے میں حا صل ہونے والی معلومات دوسرے سرکاری شعبوں اور عوامی حکام کوبھی فراہم کی جاسکتی ہیں۔

 

۔ رجسٹریشن کی معلومات1

 

وزارت خارجہ ودولت مشترکہ کی ویب سائٹ استعمال کرنے کے لئے آُپ کا رجسٹریشن کر نا ضروری نہیں لیکن کسی بحث میں حصہ لینے اور ویب سائٹ کے بارے میں تازہ ترین معلومات حا صل کرنے کی خواہش کی صورت میں رجسٹریشن کی ضرورت پڑتی ہے۔

 

آپ کی رجسٹریشن کے لئے ضروری معلومات یہ ہیں: یوزرنام( جو ضروری نہیں کہ آپ کا اصل نام ہو)، ایک پاس ورڈاورای میل پتا۔یہ معلومات ہمارے ڈیٹابیس پرمحفوظ طریقے سے درج ہوجاتی ہیں۔یہ اس وقت تک محفوظ رہتی ہیں جب تک آپ خودانہیں حذف نہ کرنا چاہیں۔اس سے آپ کوبار بار رجسٹرکرنےکی ضرورت نہیں پڑتی۔

 

آپ اپنی رجسٹریشن تر جیحات ، ای میل پتا اورلاگ ان تفصیلات کو کسی بھی وقت ویب سائٹ کے ذریعے تبدیل کرسکتےہیں۔اگرآپ اپنی ذاتی پروفائل کو تبدیل کرنا چاہیں تو صفحے کے سب سے اوپر 'سبسکرائب' بٹن دبائیے،اپنے اکاؤنٹ میں لاگ ان کیجیئے اور آپشنزکوچیک /ان چیک کیجیئے۔اگرآپ ایف سی اوکی ای میل الرٹس مزیدحاصل نہیں کرنا چاہتے اورہمارے ڈیٹابیس سےاپنی معلومات حذف کرنا چاہتے ہیں تو اسی صفحے پر موجود 'انسبسکرائب'بٹن دبائیےاور اپنا یوزرنام اور پاس ورڈدرج کیجیئے۔

 

2۔فیڈبیک

 

پمارے فیڈبیک فارم کے ذریعے آپ وزارت خارجہ کو اپنا پیغام بھیج سکتے ہیں۔اگرآپ وہ معلومات حاصل کرنا چاہیں جو ویب سائٹ پرموجودنہیں ہیں تو ہم آپ کے استفسارکا جواب دینگے۔ آپ کی مطلوبہ معلومات کے لئے ہمیں دوسرے سرکاری محکموں سے رجوع کرنے کی ضرورت پڑسکتی ہے۔اگر آپ کاسوال ٹیکنیکل ہے تو ہم اسے اپنے ٹیکنیکل سپلائرکو بھیج سکتے ہیں۔اس صورت میںاگرضروری ہواتوہم آپ کی نجی معلومات انہیں بھیجینگے اور ہم اپنی اس خط وکتا بت کی تفصیل کو ضرورت سے زیادہ مدت تک محفوظ نہیں رکھیں گے.

 

جب آپ ڈسکشن فورم میں کوئی تبصرہ کریں گے تواس صفحے کو پڑھنے والاکوئی شخص بھی اسے دیکھ سکے گا۔آپ کایوزرنام اس تبصرے کے ساتھ ہی لکھا ہواہوگا۔ ہمارے ایڈیٹر تمام تبصرے پڑھتے ہیں اوراگران سے ہماری شرائط کی خلاف ورزی ہوتی ہو توانہیں حذف کردیاجاتاہے ۔

 

3۔ سائٹ کے استعمال کے بارے میں معلومات

 

1)سیشن کوکیز

 

کوکیز وہ ڈیٹاہے جو اس وقت وجودمیں آتاہے جب آپ کسی ویب سائٹ کا وزٹ کرتے ہیں.ہماری سائٹ 'سیشنز کوکیز' استعمال کرتی ہے جو آپ کی ترجیحات کو محفوظ کرتی رہتی ہیں۔اگرآپ چاہیں تو اپنےکمپیوٹرکو ایسےسیٹ کر سکتے ہیں کہ وہ کوکیز کو قبول نہ کرے۔اس سے آپ کے لئے معلومات حاصل کرنے کی کوشش پرکوئی اثرنہیں پڑےگالیکن کسی ایسی سہولت سے آپ فائدہ نہیں اٹھا سکیں گے جو پرسنلائزڈہوتی ہیں یا سائٹ کی پیش کردہ اضافی فنکشنلیٹی سےمتعلق ہوتی ہیں۔

 

نیڈسٹیٹ جوایک خودمختاراور تحقیقی کمپنی ہے،ہماری سائٹ کے وزیٹرز کے بارے میں ہمارے لئے  غیر نجی معلومات اکھٹا کرتی ہے جو کوکیز اورسائٹ میں موجودکوڈزکے ذریعے لی جاتی ہیں۔

 

وزارت خارجہ کی ویب سائٹ سیشنزکوکیزاور لاگ فائلوں کے ذریعے سائٹ کےانتظام کو چلاتی ہے۔وہ کوکیزکو آپ کی نجی معلومات حاصل کرنے کے لئے استمال نہیں کرتی۔یہ معلومات صرف ویب سرورکی سسٹم ایڈمنسٹریشن کےلئے استعمال کی جاتی ییں۔جب آپاہنابراؤزربندکرتے ہیں تویہ سیشن کوکیزبھی بندہوجاتی ہیں۔

 

2)لاگ فائلز

 

لاگ فائلوں کے ذریعے ہم وزیٹرزکے سائٹ استعمال کا ریکارڈکرتے ہیں۔سسٹم ہمارے تمام وزیٹرزکی لاگ ان تفصیلات اکھٹا کرتاہےاوروزیٹرجس اندازمیں سائٹ کو استعمال کرتے ہیں اس کی بنیادپرہم اپنی سائٹ کالے آؤٹ اور اس پرموجودمعلومات میں تبدیلی کرتے ہیں ۔

 

لاگ فائلوں میں ذاتی معلومات نہیں ہوتیں۔

 

اگراس پرائیویسی پالیسی میں کوئی تبدیلی ہوئی تو نظر ثانی شدہ پالیسی اس صفحے پر شائع کی جائیگی۔اس صفحے کاباقاعدگی سےمطالعہ کرتے رہنے سے آپکو اندازہ رہےگا کہ ہم کس قسم کی معلومات اکھٹاکرتےہیں ،اسے کیسے استعمال کرتے ہیں اورکن حالات میں انہیں دوسرے فریقوں کےساتھ شئیرکرتے ہیں۔

 

اگرآپ اس پرائیویسی پالیسی یا سائٹ کےبارے میں کوئی سوال کرنا چاہیں یاکوئی شکایت ہو تو فیڈبیک فارم کے ذریعےہم سےرابطہ کیجیئے۔